سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے :تحریک انصاف

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے :تحریک انصاف

  



اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک)تحریک انصاف رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کوسزا ملنی چاہئے ،ا س پر کسی کواختلاف نہیں ہوگا ، ہم نے ایم کیو ایم کو قبول کرلیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹا ک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مضبوط اپوزیشن کے باوجود تحریک انصاف کو حکومت بنانے میں مشکل درپیش نہیں ہونی چاہئے۔ ضروری نہیں ہر معاملے میں اپوزیشن ہی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا?ن کے ذمہ داران کو سزا ملنی چاہئے اور اس پر کسی کو اختلاف نہیں ہوگا۔ موجودہ الیکشن کو یہ کہنا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے دھاندلی زدہ الیکشن ہے یہ بھی زیادتی ہے۔ نئے قانون کے اعتبار سے کافی معاملات بہتر بھی ہوئے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے تحفظات کے لئے ہم ہر جگہ تفتیش کے لئے تیار ہیں اور جہاں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں تحریک انصاف سپورٹ کرتی ہے کہ وہاں دوبارہ گنتی ہو اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق والا حلقہ بھی قانون کے مطابق کھو لا جاسکتا ہے تو ضرور کھلنا چاہئے۔آج کی ایم کیوایم ہم کو قبول ہے اس لئے ہی ہم ایم کیوایم والوں کے پاس گئے ہیں۔ ہمارا یہ قدم اس لئے ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام سٹیک ہولڈر ز مل کر کراچی کے لئے مل کر کام کریں۔کراچی ترقی کرے گا تو پھر ہی پاکستان کے حالات بہتر ہونگے۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر


loading...