ملک میں مہنگائی4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں مہنگائی4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ملک میں مہنگائی کی شرح 4سال کی بلند ترین سطح پر آگئی،وفاقی محکمہ شماریات نے سال2018ء کے دوران مہنگائی میں اضافے کے اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں،جن کے مطابق ڈیزل،پٹرول،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال بسوں کے کرایوں میں سب سے زیادہ 49فیصد اضافہ ہوا محکمہ شماریات کے مطابق آلو9.40فیصد،پیاز6.5فیصد اور ادرک 6.42فیصد مہنگا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں3.24فیصد،آٹے کی قیمت میں2.40فیصد اور گھروں کے کرایوں کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے۔سالانہ بنیاد پر ڈیزل کی قیمتوں میں41.35 فیصد،پٹرول 33.58فیصد اور مٹی کا تیل36.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سب سے زیادہ بسوں ے کرایوں میں 48.19فیصد اضافہ ہوا ہے اور فضائی سفر کے کرائے میں11.97فیصد اضافہ ہوا ہے۔محکمہ شماریات کے مطابق ہنڈا گاڑی کی قیمت میں15.7فیصد اضافہ ہوا ہے اور تیزابی سونے کی قیمت میں15.86فیصد اضافہ ہوا ہے۔رواں سال مارچ سے اب تک مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔ایک ماہ میں ٹماٹر15.63فیصد مہنگے ہوئے ہیں جبکہ بس کے کرایوں میں ایک ماہ میں11.82فیصد اضافہ ہوا ہے۔درحقیقت مہنگائی میں یہ اضافہ عوام کے لئے اور بھی زیادہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو بہت ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ جتنا اضافہ بنیادی ضرورتوں کے اشیاء کی چیزوں میں ہوتا ہے اتنا اضافہ عوام کی تنخواہ میں بالکل نہیں ہوتا۔
مہنگائی

مزید :

صفحہ آخر -