چین کا امریکی اقدامات پر جوابی کارروائی کرنے کا اعلان

چین کا امریکی اقدامات پر جوابی کارروائی کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی) چین نے امریکی اقدامات پر جوابی کاروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی دباو اور بلیک میلنگ کی پالیسی ناکام ہو گی ، چین اپنے قانونی مفادات و حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ کے چین کی برآمدی مصنوعات کے محصولات کو پچیس فیصد تک بڑھانے کیارادیکے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ کی دباو اور بلیک میلنگ کی پالیسی ناکام ہو گی ا۔ اوراگر امریکہ مزید سنگین اقدامات اختیار کرتا ہے تو چین اس کے مطابق جوابی کارروائی اختیار کرے گا۔اطلاع کے مطابق آج امریکہ دو کھرب ڈالرز کی چینی مصنوعات پر محصولات کو دس سے پچیس فیصد تک بڑھانے کا اعلان کرہا ہے۔اس حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ چین اپنے قانونی مفادات و حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہاہے کہ بات چیت کے ذریعے امریکہ کے ساتھ تجارتی کشمکش کا حل ڈھونڈا جائے تاہم بات چیت باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر ہونی چاہیئے۔
چین

مزید :

صفحہ آخر -