راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک

راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک

  



راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی میں خیابان سر سید میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیرودہائی کے علاقے سر سید میں مبینہ پولیس مقابلہ ہو اہے۔ مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان مارے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان امجد اور سہیل پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

ملزم ہلاک

مزید : صفحہ آخر