دوبارہ گنتی کے معاملہ پر 2رکنی بنچ بننے پر مطمئن ہیں ،مریم اورنگزیب

دوبارہ گنتی کے معاملہ پر 2رکنی بنچ بننے پر مطمئن ہیں ،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دوبارہ گنتی کی شکایات دور کرنے کیلئے 2رکنی بنچ معاملہ دیکھے گا، میں مطمئن ہوں کہ بنچ بن گیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی الیکشن لڑتا ہے تو وہ اپنی جان پر کھیل کر انتخابات لڑتا ہے، فارم 45کی غلطیاں الیکشن کمیشن کو معلوم ہونا چاہئیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عوام سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن سے ملاقات تسلی بخش ہوئی ہے ٗسیکرٹری صاحب کوبتایا کہ کہاں کہاں مسائل آرہے ہیں ۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر