سعد رفیق نے ریلوے میں بہترین کام کیا، نگران وزیر ریلوے
راولپنڈی(آئی این پی ) نگران وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ سچے دل سے کہتی ہوں کہ سعد رفیق نے ریلوے میں بہترین کام کیا، سعد رفیق دور کے اچھے کام روکنا نہیں چاہتے، ان کے کاموں کو آگے لے کر چلنا چاہیے، ریلوے پولیس کی بہتری ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا جہا ں پر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر عوام کی شکایات سننے کے لیے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ، سچے دل سے کہتی ہوں کہ سعد رفیق نے ریلوے میں بہترین کام کیا۔ نگران وزیر ریلوے نے کہا سعد رفیق دور کے اچھے کام روکنا نہیں چاہتے ان کے کاموں کو آگے لے کر چلنا چاہیے، ریلوے پولیس کی بہتری ہونی چاہیے۔ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تنخواہ تو بڑھا دیں لیکن دوسری جانب ہمیں خسارے کا سامنا ہے، ریلوے میں گزشتہ سال تین ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔
نگران وزیر ریلوے