فواد حسن فواد کی بطور چیئر مین سول سروسز اکیڈمی لاہور تعیناتی معطل

فواد حسن فواد کی بطور چیئر مین سول سروسز اکیڈمی لاہور تعیناتی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فواد حسن فواد کی بطور چیئر مین سول سروسز اکیڈمی لاہور تعیناتی معطل کرتے ہوئے گریڈ22کے سینئر افسران کی لسٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے۔ علاوہ ازیں سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر عرفان امان اللہ یوسف زئی کی بی آئی ایس پی میں ڈیپوٹیشن بنیادوں پر تعیناتی کے دورانیہ میں 1سال کا اضافہ کر دیا ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے ہی ایک اور افسر طارق محمود جاوید کی خدمات نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کمپنی سے حکومت پنجاب کے حوالے کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
تعیناتی معطل

مزید :

صفحہ آخر -