الیکشن کمیشن نے پی کے4 سوات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 4کے 101 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 4پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹ این اے3کے ووٹوں میں مل گئے تھے، ان 4پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں سے متعلق الیکشن کمیشن کواطلاع موصول ہوئی تھی ہے۔حلقے سے پی ٹی آئی کے عزیز اللہ نے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کو شکست دی تھی۔
الیکشن کمیشن