مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانا پاکستان کی ذمہ داری، بھارت

مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانا پاکستان کی ذمہ داری، بھارت

  



نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ اور سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے بات چیت کیلئے حالات ساز گا ر بنانے کی ذمہ داری پاکستان کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں دیے گئے بیان میں بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ کا کہنا تھا ہماری حکومت پاکستان سے معمول کے تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔ پاکستان سے تمام مسائل پر لاہور اور شملہ معاہدے کے تحت پرامن ماحول میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں، بامعنی مذاکرات دہشت گردی، تشدد اور مخالفت سے پاک ماحول میں ہی ہوسکتے ہیں۔ پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے کہتے رہے ہیں۔بھارتی وزیر مملکت نے کہا ایسا ہونے تک بھارت سرحد پار دہشت گردی کیخلاف مضبوط اور فیصلہ کن اقدامات کرتا رہے گا۔

بھارت

مزید : صفحہ آخر


loading...