ہم پارلیمنٹ میں جاکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،یوسف رضا گیلانی

ہم پارلیمنٹ میں جاکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،یوسف رضا گیلانی

  



اسلام آباد( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہمارامؤقف ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ان کوقبول نہیں کریں گے،چاہتے ہیں اپوزیشن کی مشترکہ آوازایوان میں بلندہو۔ سرداراختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا سرداراختر مینگل نے اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پارلیمنٹ میں جاکر احتجاج رکارڈکرائیں گے، پیپلز پارٹی اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی قائم ہوئی،کمیٹی مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ اور حاصل بزنجو سے ملاقاتیں کر چکی ہے،سرداراخترمینگل سے ان کے تحفظات پربات ہوئی ہے،سرداراخترمینگل کے تحفظات تحریری طورپرموصول ہوگئے ہیں،سرداراخترمینگل کیساتھ مل کرمضبوط اپوزیشن بنائیں گے،سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : صفحہ آخر


loading...