حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کردی

  



اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرعائدسیلزٹیکس کی شرح کم کردی،مٹی کے تیل پرعائد سیلزٹیکس کو 6 فیصدکم کر دیاگیاجبکہ لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس کی شرح میں 8 فیصدکمی کی گئی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس کی شرح ایک فیصدکردی گئی،سیلزٹیکس میں کمی پٹرول سستارکھنے کیلئے کی گئی۔حکومت کی جانب سے پٹرول پرسیلزٹیکس 2.5 فیصدکم کرکے 9.5 فیصدکردیاگیا،اسی طرح ڈیزل پرسیلزٹیکس کی شرح میں 2 فیصدکرکے 22 فیصدکردیاگیا۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید : کراچی صفحہ اول