مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل نے آج آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل نے آج آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل نے آج آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل، پشتونخوا میپ، قومی وطن پارٹی کے رہنما شریک ہوں گے جبکہ ایم کیوایم، پاک سرزمین پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کیے جائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں وزیراعظم کی حلف برداری اور احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی جبکہ الیکشن کے مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

آل پارٹیز کانفرنس

مزید : کراچی صفحہ اول