میلسی، شکست خوردہ عناصر نے کمیٹی دفتر میں ڈیرے لگائے ، سرکاری پیسوں سے دعوتیں

میلسی، شکست خوردہ عناصر نے کمیٹی دفتر میں ڈیرے لگائے ، سرکاری پیسوں سے دعوتیں

  



میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے سٹی صدر اور میونسپل کمیٹی میلسی کے ممبر مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سابق کونسلر حیدر خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے شکست خوردہ امیدواروں نے میونسپل کمیٹی کے سرکاری دفتر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دیں ہیں اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے (ن) لیگ کے عہدیدارضیافتوں کے مزے اڑا رہے ہیں گذشتہ 5سال تک سابق ایم این اے سعید احمد منیس نے میونسپل کمیٹی اور سابقہ ٹی ایم اے کو اپنا سیاسی ڈیرہ بنائے رکھا اور سرکاری خرچ پر مہمانوں کی تواضع کرتے رہے اور اب الیکشن ہارنے کے بعد دوبارہ یہی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی اپنے دفتر کے وقار کا خیال رکھتے ہوئے اسے مخصوص سیاسی جماعت کا ڈیرہ نہ بنائیں اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا ضیاع فوری طور پر روکا جائے بصورت دیگر قانونی فورم پر کاروائی کی جائیگی انہوں نے (ن) لیگ کا اجلاس سرکاری دفتر میں منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی ، کمشنر ملتان اور سیکرٹری بلدیات پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس سلسلے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی توصیف احمد خان یوسفزئی نے اپنے موقف میں بتایا کہ گذشتہ روز سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس ملنے کیلئے میونسپل کمیٹی آئے اور اس دوران مختلف شہری بھی انہیں ملنے کیلئے جمع ہو گئے (ن) لیگ کا اجلاس منعقد کرنے کی اطلاع درست نہیں مہمانوں کی تواضع بھی انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے کرائی ہے ۔

سعید منیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...