افغان حکومت کا اگلے صدارتی انتخابات اپریل2019 ء میں کرانے کا فیصلہ

افغان حکومت کا اگلے صدارتی انتخابات اپریل2019 ء میں کرانے کا فیصلہ

  



تہران(این این آئی)افغان حکام نے بتایا ہے کہ اگلے صدارتی انتخابات20 اپریل 2019 میں ممکن ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تاریخ پر حکومت نے اتفاق کر لیا ہے اور جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ افغانستان میں عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں کرائے جانے کی تیاریاں بھی شروع ہیں۔ پارلیمانی الیکشن بعض ٹیکنیکل مسائل کے علاوہ کرپشن الزامات کی لپیٹ میں بھی ہیں۔ صدارتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی نومبر میں جمع کرائے جائیں گے۔ موجودہ صدر اشرف غنی اپنی دوسری مدتِ صدارت کے لیے یقینی امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ افغانستان میں سابقہ صدارتی الیکشن سن 2014 میں ہوئے تھے۔ اس میں موجودہ صدر اشرف غنی اور حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ امیدوار تھے۔

افغان حکومت

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...