مختلف حلقوں مین نتائج روکنے کا حکم، فریقین کی آج ریکارڈ سمیت طلبی

مختلف حلقوں مین نتائج روکنے کا حکم، فریقین کی آج ریکارڈ سمیت طلبی

  



ملتان (خبر نگار خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس مزمل شبیر اختر نے مختلف حلقوں میں دوبارہ گنتی نہ کر نے کے خلا ف درخواستوں پرملتان کے دوصوبائی حلقوں کی درخواستیں خارج کرنے اور دیگردرخواستوں میں نتیجہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے آج ریکارڈاور فریقین کوطلب کرلیاہے۔(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

فاضل عدالت میں ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 212 سے مسلم لیگ (ن)کے ناکام امیدوارمیاں شہزادمقبول بھٹہ نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ 121 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق 2 ہزارووٹوں کی برتری پرتھالیکن اس کو6 ہزارووٹوں سے ناکام قراردیاگیاجبکہ باقی پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج بھی نہیں دئیے گئے اوراس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک سلیم لا بر کوکامیاب قرار دیا گیاہے۔اس طرح صوبائی حلقہ 220 سے ناکام امیدوارمیاں محمدکامران عبداللہ نے درخواست دائرکی تھی کہ اس کوفارم 45 نہیں دیاگیااورگنتی درست طورپرنہیں کی گئی ہے جس پرمخالف کامیاب امیدواروں کی جانب سے وکیل میاں عباس احمدپیش ہوئے اوردلائل دئیے کہ الیکشن رولز کے تحت اگرکنسالیڈیشن کاعمل شروع ہونے سے پہلے ریٹرننگ آفیسرکودرخواست دی جائے تودوبارہ گنتی کی جاسکتی ہے لیکن مذکورہ درخواستیں قانون کے مطابق دئیے گئے وقت میں نہیں دی گئی ہیں جس پرفاضل عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کرنے کاحکم دیاہے۔اس طرح حلقہ این اے 155 ملتان سے مسلم لیگ(ن)کے ناکام امیدوارشیخ طارق رشیدنیدرخواست دائرکی تھی کہ اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک عامرڈوگرکوکامیاب قراردیاگیاہے جبکہ اس حلقہ سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج انہیں فراہم نہیں کئے گئے ہیں اس لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر لگائے جانے والے کیمروں کی فوٹیج دی جائے اورتمام فارم 45 دئیے جائیں۔تاہم گزشتہ روزسماعت پردرخواست گذارکے وکیل کی جانب سے اعتراضات الیکشن کمیشن سے متعلقہ ہونے کے بیان پردرخواست الیکشن کمیشن کوبھجوانے کاحکم دیاگیاہے۔دریں اثناء فاضل عدالت میں ڈی جی خان کے قومی حلقہ این اے 190 سے پاکستان تحریک انصاف کے ناکام امیدوارسردارذوالفقارکھوسہ،مظفرگڑھ کے قومی حلقہ این اے 182 سے عوامی راج پارٹی کے جمشید احمد دستی ،میاں چنوں سے قومی حلقہ این اے 152 سے ناکام امیدوارپیرمحمداسلم بودلہ،مظفرگڑھ کے صوبائی حلقہ پی پی 277 سے آزاد امیدوار اقبال پتافی ،تونسہ شریف کے صوبائی حلقہ پی پی285 سے آزاد امیدوار میر بادشاہ قیصرانی،خانیوال کے صوبائی حلقہ 207 سے عامرحیات ہراج،وہاڑی کے صوبائی حلقہ 232 سے میاں اکبربھٹی کی دوبارہ گنتی نہیں کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے ان حلقوں کے تمام امیدواروں اورریکارڈآج طلب کرلیاگیاہے۔

ریکارڈ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر