سیاست کو تجارت بنانے والوں کو قوم نے مسترد کر دیا

سیاست کو تجارت بنانے والوں کو قوم نے مسترد کر دیا

  



جام پور(نامہ نگار)سیاست کو تجارت بنانے والوں کو قوم نے مسترد کردیا، عمران خان قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بہتر منصوبے رکھتے ہیں،عام انتخابات شفاف اور غیر (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

جانبدارانہ ہوئے، ضلع راجن پور کی ترقی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی، سرائیکی خطے کو صوبہ تحریک انصاف ہی بناکر اپنا جنوبی پنجاب کی غیور عوام سے کیا وعدہ پورا کرے گی، راجن پور تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کریگا، ضلع کی تینوں قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا کہ ضلع کی عوام نے کرپٹ نااہل بھتہ خوروں اور قبضہ مافیا کو ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ کردیا، عمران خان کی مدبرانہ پالیسیوں سے ضلع راجن پور کی عوام متفق ہے، 100دنوں میں صوبہ بناکر عوام کو اپنا وعدہ پورا کریں گے تاکہ جنوبی پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے، علاقہ کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پورے ملک سمیت ضلع راجن پور میں انجمن تاجران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ممبر زقومی اسمبلی سردار محمدنصراللہ خان دریشک اور سردار محمدجعفر خان لغاری نے گزشتہ روز حلقہ کی تاجر برادری سے ملاقات کرنے کے بعد عمائدین علاقہ، کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمدرند، ضلعی وائس چیئرمین مرزا شہزاد ہمایوں مغل، سٹی صدر ملک محمدیوسف آرائیں، میاں عطا حسین جوئیہ، ملک محمدسلیم آرائیں، حاجی محمدانور سلیمان، ملک محمدموسیٰ آرائیں، ملک ارشاد احمدجکھڑ، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، رانا محمداصغر، مہار شاہد حسین، سید جلیل احمدشاہ، ملک جاوید احمدڈاہا، آصف حبیب جکھڑ، محمدحسین فریدی کچھیلا، عبیداللہ رند، انجینئر کلیم اللہ، ،میاں محمدحسین جوئیہ، سید سلیم شاہ، ملک محمدشاہجہان آرائیں، محمدقاسم لنگرانہ، چشتی رنگیلا سمیت دیگر کارکن اس موقع پر موجودتھے۔

مسترد کردیا

مزید : ملتان صفحہ آخر