آئندہ اجلاس میں مئیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں ، نمبر گیم پوری

آئندہ اجلاس میں مئیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں ، نمبر گیم پوری

  



ملتان (سپیشل رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما و میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر و عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان کی تعمیر وترقی کیلئے قابل میئر کی ضرورت ہے ایم ڈی جی گروپ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ہر صورت میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک لائے گا، ایم ڈی جی گروپ کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے ممبران چیئرمین کی تعداد پوری ہو گئی ہے، اب میئر گروپ ایم ڈی جی کو توڑنے کیلئے چیئرمینوں کو ترقیاتی کام کرانے کی آفر کرا رہے ہیں، ایم ڈی جی گروپ کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے جلد کرپٹ میئر سے نجات مل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایم ڈی جی گروپ کے کور کمیٹی کے ممبر اختر عالم قریشی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈی جی ممبر کور کمیٹی جلیل خان بابر نے کہا ہے کہ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے ارکان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ان کا تعلق ملتان کی ڈویلپمنٹ سے ہے، میئر ملتان کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو، ایجنڈا میں ملتان کی تعمیر و ترقی اہم رہے گی، اختر عالم قریشی نے کہا ہے کہ ایم ڈی جی گروپ کا اجلاس تاخیر سے ہوا ہے ملتان کی ترقی کیلئے تمام چیئرمین متحد ہیں جلد ہی میئر ملتان کے خلاف تحریک کا اعلان کردیا جائے گا۔ ماسٹر سعید انصاری نے کہا ہے کہ میئر ملتان کو ہر صورت میں تبدیل کیا جائے گا اور انشاء اللہ نیا میئر ایم ڈی جی گروپ سے ہوگا۔ عشائیہ سے خواجہ سلیمان صدیقی، ضرار خان، شیخ رفیق، اعجاز فخر، اعجاز رجوانہ، شکیل لابر، رسالت شیروانی، ظہور بھٹہ، قربان فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔

ایم ڈی جی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...