(ق) لیگی وفد لو لاہور میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات، ملتان دورہ کی دعوت

(ق) لیگی وفد لو لاہور میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات، ملتان دورہ کی دعوت

  



ملتان(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق ) کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور (ق ) لیگ کی مخلوط حکومت ہو گی جو عوام کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کرے گی کارکن تیاری کریں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

انہوں نے مسلم لیگ (ق ) شعبہ خواتین ضلع ملتان کی جنرل سیکرٹری یاسمین خاکوانی سے لاہور میں ملاقات میں کیا ‘اس موقع پر یاسمین ملک، شاہدہ ظفر بھی ہمراہ تھیں جس میں یاسمین خاکوانی نے چوہدری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہماری تو دلی خواہش تھی کہ آپ وزیراعلیٰ بنیں لیکن سپیکر بننے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ آپ اپنے تجربے کی بنیاد پر آنے والی صوبائی اسمبلی کو بھی بھرپور انداز سے چلائیں گے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے یاسمین خاکوانی نے چوہدری پرویز الہی کو ملتان آنے کی دعوت دی تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ملتان کا دورہ کریں گے اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ صوبے کا قیام ہمارے پارٹی منشور کا حصہ ہے ۔

پرویزالٰہی سے ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...