’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بعد’’ دردی کو عزت دو ‘‘پولیس کا نیا سلوگن

’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بعد’’ دردی کو عزت دو ‘‘پولیس کا نیا سلوگن

  



ملتان (وقائع نگار)سابقہ حکمرانوں کی جانب سے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے بعد پنجاب پولیس نے وردی کو عزت دوسمیت 5نئے سلوگن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مذکورہ سلوگن پولیس دفاتر تھانوں اور ضلعی پولیس لائن میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کردیئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی جانب سے حالیہ انتخابات سے قبل ووٹ کو عزت دو کانعرہ سامنے آیا جسے سابقہ حکمران جماعت نے انتخابات کے دوران اپنی پارٹی سلوگن کے طور پر استعمال کیا دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی محکمہ پولیس کیلئے 5نئے سلوگن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں وردی کو عزت دو کا سلوگن سرفہرست ہے اس کے ساتھ ساتھ عزت دو عزت لو‘‘ہمارا شکار رشوت سے انکار ‘‘قانون سب کیلئے برابر ہے اور سب کام زیادہ نتیجہ کے سلوگن شامل ہیں پولیس حکام کی جانب سے مذکورہ سلوگن پولیس دفاتر اور تھانوں اور ضلعی پولیس لائن میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس حوالے سے صوبہ بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس حکام کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وردی کو عزت دو

مزید : ملتان صفحہ آخر