دوبارہ گنتی کے معاملہ پر 2رکنی بنچ بننے پر مطمئن ہو گئے ہیں ،مریم اورنگزیب

دوبارہ گنتی کے معاملہ پر 2رکنی بنچ بننے پر مطمئن ہو گئے ہیں ،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دوبارہ گنتی کی شکایات دور کرنے کیلئے 2رکنی بنچ معاملہ دیکھے گا، میں مطمئن ہوں کہ بنچ بن گیا۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی الیکشن لڑتا ہے تو وہ اپنی جان پر کھیل کر انتخابات لڑتا ہے، فارم 45کی غلطیاں الیکشن کمیشن کو معلوم ہونا چاہئیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عوام سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن سے ملاقات تسلی بخش ہوئی ہے ٗسیکرٹری صاحب کوبتایا کہ کہاں کہاں مسائل آرہے ہیں ۔
مریم اورنگزیب