سیکرٹری ہاؤسنگ کا فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ کا دورہ

سیکرٹری ہاؤسنگ کا فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ کا ...

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ہاؤسنگ پبلک ہیلتھ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی سے ضلع(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے معلومات لیں ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری حسن اقبال نے کہاکہ فراہمی ونکاسی آب کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ ادارہ کی کارکردگی کو مانیٹر کریں۔. انہو ں نے کہاکہ واٹر سپلائی تونسہ ، کوٹ چھٹہ اور فورٹ منرو کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیاجارہاہے۔. خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے کہاکہ انہوں نے پبلک ہیلتھ کے بیشتر منصوبوں کا معائنہ کیا ہے۔. انہوں نے سکیموں کے بارے میں تحفظات محکمہ کو بتادیئے تھے‘ آئندہ انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کارکردگی بہتر نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ قبل ازیں سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے فورٹ منرو کادورہ کیا اور واٹرسپلائی سکیم کے معائنہ کے ساتھ ساتھ فورٹ منر و ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ایم ڈی اے اسفند یارجنجوعہ ، ڈائریکٹر انجینئرنگ زاہد رفیق ، ڈپٹی ڈائریکٹرز راجہ لطف المنان ، شریف حسین کے علاوہ شفقت حسین ، شجاعت علی ، کریم نواز ، تسلیم کوثر اوردیگر موجودتھے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...