معذرت بینک مشینوں کا جواب پیشن نہ ملنے پر بزرگ مایوس، کئی دھکے کھا کر گھر واپس

معذرت بینک مشینوں کا جواب پیشن نہ ملنے پر بزرگ مایوس، کئی دھکے کھا کر گھر واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)ای اوبی آئی نے ہزاروں مزدور پنشنروں کو پینشن سے محروم کرکے بینکوں میں دھکے کھانے پر مجبور کردیا پینشنرز رات تک اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرتے رہے مگر مایوسی کا سامنا رہا جس پر وہ سراپااحتجاج ہیں ۔آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے زیر اہتمام پینشنرزنے (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

احتجاجی مظاہرہ کیا، یکم اگست کو ہزاروں مزدور ’’اولڈ ایج بینیفٹس ‘‘ پینشنرز اپنے اپنے اے ٹی ایم کارڈز لیکر بینک پہنچ گئے دیکھتے ہی دیکھتے ہر بینک کے باہر مزدور پینشنروں کی لائنیں لگ گئیں جبکہ اے ٹی ایم پینشن نہ پہنچنے پر معذرت کرتی رہی ہزاروں پینشنرز رات گئے تک اپنے کارڈ استعمال کرتے رہے لیکن ناکامی ہوئی ۔پینشنرزکوبنک بدل بدل کر کوشش کے باوجود ناکامی ہوئی پینشنرز نے گھروں میں راشن نہ ہونے کے باعث آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن نے رانا وکیل احمد ،ملک خدابخش بھٹہ،رانا عبدالوحید ودیگر کے ساتھ اللہ وسایا چوک پر بھر پور مظاہرہ کیا جس میں ای بی اوبی کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً بڑھی ہوئی پینشن کی ادائیگی یقینی بنائے ۔