صادق سنجرانی کو ہٹاے کا فیصلہ، حاصل بزنجو یا جہا نزیب حمالدینی کو چئیرمین سیسؤنیٹ بنانے پر غور

صادق سنجرانی کو ہٹاے کا فیصلہ، حاصل بزنجو یا جہا نزیب حمالدینی کو چئیرمین ...

  



کوئٹہ (آن لائن) متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے میر حاصل خان بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ بنانے زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، نیشنل پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی،(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی حال ہی میں بلوچستان سے منتخب ہونیوالے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور آئندہ سینیٹ اجلاس میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور ان کی جگہ پر بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو یا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

چیئرمین سینیٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...