پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریگی: ندیم قریشی

پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریگی: ندیم قریشی

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے پورے

(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کرے گی اور حلقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ یونین کونسل 20سے پی ٹی آئی کو بھرپور ووٹ اور سپورٹ ملی جس پر میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ واجد شوکت، شیخ بشارت شوکت اور کارکنان کا شکر گزار ہوں۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل 20کے پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ واجد شوکت، شیخ بشارت شوکت کی جانب سے پارٹی سیکرٹریٹ میں اپنی دستار بندی اور مٹھائی پیش کئے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ ندیم قریشی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے بھرپور نمائندگی ملی ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے حلقہ کی عوام نے (ن) لیگ کے امیدوار حاجی احسان الدین قریشی کے مقابلے میں مجھے کامیابی دلائی یہ میری جیت نہیں بلکہ حلقہ کی عوام اور کارکنان کی جیت ہے ۔

ندیم قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...