اورنگزیب کھچی‘ جہانزیب کھچی بنی گالا طلب‘ نواب علی رضا خاکوانی لاہور روانہ

اورنگزیب کھچی‘ جہانزیب کھچی بنی گالا طلب‘ نواب علی رضا خاکوانی لاہور روانہ

  



میلسی‘ ٹبہ سلطان پور(نمائندگان پاکستان) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میلسی سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

اورنگزیب خان کھچی اور رکن صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی کو بنی گالہ طلب کر لیا دونوں اراکین اسمبلی اسلام آباد روانہ ہو گئے جہاں وہ دیگر پارٹی رہنماؤں کے علاوہ چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں گے ۔علاوہ ازیں ٹبہ سلطان پورسے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی235نواب علی رضا خان خاکوانی کو پی ٹی آئی کی قیادت نے لاہور طلب کرلیا ‘نواب علی رضا خان خاکوانی اب حلف برادری کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی کو اہم ذمہ داری بھی ملنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطا بق بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی کو پڑھے لکھے اور قانون دان ہو نے کے باعث وفاقی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اورنگزیب خان کھچی کاتحصیل میلسی سے پورا پینل ہی کامیاب ہو ا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...