عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، سمیع اللہ چودھری

عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، سمیع اللہ چودھری

  



بہاولپور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے ہم عوام کی توقعات پرپورااترنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔

(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ان خیالات کااظہار ممبرصوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے میلے والی گلی میں شاہ نواز حیدری کی رہائش گاہ پراظہارتشکر کے سلسلہ میں مقامی لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اہل علاقہ نے بھرپورانداز میں ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کااستقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں‘ ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے عوام سے کہاکہ بہاولپورکی عوام نے انہیں کامیاب کراکرنئی نسل کونئے جدبے اورنئے پاکستان کی نئی سوچ دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے ووٹر اورسپورٹر کی دل سے قدرکرتی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں واضح تبدیلی کی علامت ثابت ہوگی اورپاکستان کی عوام کی محرومیوں کاخاتمہ کرکے ترقی کی طرف گامزن کریں گے اس موقع پرچیئرمین یونین کونسل قیوم اعظم، زین،نذیر کمال، منورصابری، دادوبھائی، رشیدمیسن، میاں عمار، شیخ ندیم، کامران، منیرچوہدری، شیخ عدیل، عبدالقادر بھٹی، زوہیب شاہ بخاری اوردیگرموجود تھے۔

سمیع اللہ چودھری

مزید : ملتان صفحہ آخر