لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت

لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے قتل میں ملوث لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو موت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے کارندوں بلال اور نبیل نے سیکیورٹی گارڈ شکیل کو قتل کیا تھا جنہیں جرم ثابت ہونے کے بعد سیشن عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔سیشن عدالت نے مجرموں پر فی کس ڈھائی لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ مجرموں کا تعلق لیاری گینگ وار اور عذیر بلوچ گروپ سے تھا۔پولیس کے مطابق مجرموں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد دیگرمقدمات بھی درج ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...