اختلافات بھلا کر لوگوں کی خدمت کریں گے نیاز حسین گشگوری

اختلافات بھلا کر لوگوں کی خدمت کریں گے نیاز حسین گشگوری

  



خان پوربگاشیر(نمائندہ پاکستان )پی پی حلقہ 278 تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نیاز حسین خان گشکوری نے ’’پاکستان‘‘

(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام نے ووٹ کی پرچی سے انقلاب پرکردیا ۔الیکشن میں فتح دلانے پر عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ حلقہ کی عوام نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے ملک وقوم کے وسیع ترمفاد کے خاطراور پاکستان کے روشن ‘محفوظ مستقبل کے لئے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا مقصدملک وقوم کی خدمت کرنا ہے اور حقیقی معنوں میں وطن عزیز میں تبدیلی لانا ہے۔پاکستان کی 20کروڑ عوام تبدیلی کی خواہاں تھے اور انہوں نے عمران خان کے نامزدامیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنایا۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات پرامن جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور ورکروں نے بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھا‘ہار جیت کھیل کاجزو ہے‘چھوٹی رنجشیں‘اختلافات کو بھلا دینا چاہیے‘عوام نے خوشگوارماحول میں ووٹ پول کیے۔تحریک انصاف نے ملک بھرمیں عوامی حمایت کی بدولت کامیابی حاصل کی ہے‘جمہوری نظام کو پروان چڑھائیں گے۔شفاف سیاست تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے‘ عمران خان وزیر اعظم بن کرعوام کی محرومیوں کا ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔میں اپنی ماؤں ‘بہنوں ‘بزگوں‘دوستوں ‘نوجوانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارا مان رکھا اورہمیں اس قابل سمجھا‘ہم ان کی امیدوں پر پورااترے کی بھرپورکوشش کریں گے۔اس موقع پرچوہدری اشفاق ‘عبدالماجد چوہدری ‘طارق ہیرو‘خانوگشکوری ‘اسدرحیم ‘جاوید نجمی ودیگر موجود تھے۔

نیاز گشکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...