پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، خواجہ اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، ہم نے جہانگیرترین سے واضح گفتگو کی۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات پی ٹی آئی کے سامنے رکھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 8 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، جہانگیرترین کراچی کے آٹھ حلقے کھولنے پر رضامند ہوگئے، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی وفد سے واضح گفتگو کی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ نہ بیٹھے، جو بھی ہو فیصلے پارٹی قیادت کرے گی اور عوام کے سامنے ہوں گے۔