عمران خان کے آنے سے پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائیگا ‘ بیرسٹر وسیم بادوزئی

عمران خان کے آنے سے پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائیگا ‘ بیرسٹر وسیم ...

  



ملتان ( نیوز رپورٹر ) نومنتخب ایم پی اے بیرسٹروسیم خان بادوزئی نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت آنے سے نہ صرف (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

کرپٹ حکمران بلکہ بیرونی دنیا کی جانب سے بھی پریشانی کا تاثر دیا جا رہا ہے خاص طور پر امریکہ اور بھارت اس سلسلے میں بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ یہ دو فرعونی طاقتیں کسی صورت پاکستانی عوام کو خو دآزاد اور خود مختار نہیں دیکھ سکتیں اب پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بننے کے بعد حلقے کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہو گی کیوں کہ جس بے پناہ عزت سے حلقے کے عوقام نے مجھے نواز ہے میں پوری زندگی بھی ان کی خدمت کر کے ان کی محبتوں کا قرض نہیں چکا سکتایہ بات انہوں نے تھہیم برادری کے صدر ملک اعجاز تھہیم کی رہائش گاہ پر اپنے اعزا ز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر ملک ساجد نواز کھوکھر ،حاجی اشتیاق خان ملک فیصل عاربی ملک ہاشم کھوکھر ‘گل محمد جانگلہ ‘شیر بادشاہ خان‘ملک لطیف عطار‘صوفی مجید ‘ملک اعجاز تھہیم ‘ملک جاوید عاربی‘زبیر بھٹی‘ملک جاوید اختر عاربی‘ ملک الطاف کھوکھر‘ڈاکٹر عبدالجبار‘عبدالرحیم بھٹی‘ محمد حین عطار‘محمد اسلم رحمانی ‘محمد طارق‘ایم سلیم اکرم بھٹی ودیگر اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...