لاڈلے کو وزیر ا عظم بنوانے کیلئے بد ترین دھاندلی کرائی گئی، چودھری سعود مجید

لاڈلے کو وزیر ا عظم بنوانے کیلئے بد ترین دھاندلی کرائی گئی، چودھری سعود مجید

  



بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعود مجیدنے کہاہے کہ لاڈلے کووزیراعظم بنانے کیلئے پاکستان کی تاریخ کے

(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

متنازعہ ترین الیکشن منعقد کرائے گئے جن میں دل کھول کردھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے نتائج روک کر من مرضی کے نتائج حاصل کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں تحریک انصاف کو اقتدار میں لاکر پاکستان کے20 کروڑ عوام پراپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرانا چاہتی ہیں‘ الیکشن کمیشن شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا اسے اس کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے حلقہ کے ووٹروں نے ان کیساتھ جس محبت کا سلوک کیا ہے وہ ان کے مقروض ہوچکے ہیں جس پر میں اور میرے دیگرساتھی ان کے خلوص کے شکرگزار ہیں۔ چوہدری سعود مجید نے کہاکہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن کاعوام سے محبت کا رشتہ ہے جسے کسی طور پر ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ غیرجمہوری قوتیں انتخابات میں جیتنے کے باوجود شکست کھاگئی ہیں اور عوام نے انہیں مسترد کردیاہے۔ مسلم لیگ ن ہی عوام کے مسائل حل کرائے گی۔

چودھری سعود مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...