50سے زائد ورک چارج ملازمین برطرف، متاثرین کا مظاہرہ

50سے زائد ورک چارج ملازمین برطرف، متاثرین کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ایجوکشن بورڈ نے 50 سے زائد ورک چارج ملازمین کو جبر ی طور پر نکال دیا،متاثرین (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نے پریس کلب ڈیرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے بینر اور پلے کا اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی ،اگر بحال کرکے ریگولر نہ کیا گیا تو احتجاج کرمجبور ہو جائیں گے اور اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن بورڈ ڈیرہ کے تین سال سے ورک چارج کام کرنے والے ملازمین کو چیئرمین ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے برطرف کردیااور 13 من پسند اور تعلق دار بھرتی کرلئے جبکہ ادارہ میں 90سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں،پنجاب کے مختلف ایجوکیشن بورڈز لاہور ،راولپنڈی ،ملتان ،فیصل آباد،ساہیوال میں جو ورک چارج بھرتی ہوئے تھے انہیں ریگولر کردیا گیا ہے جبکہ ڈی جی خان میں تین سال سے خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو جبری طور پرنکال دیا گیا ہے کچھ ملازمین نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے دوبارہ بحالی کے آرڈر کروائے ہیں لیکن ان کے احکامات ہو ا میں اڑا دئیے گئے ہیں مظاہرین میں فرحان فرید ،محمد اسحاق،عمیر قاسم ،کامران بزدار،سبطین جمال ،محمد شاہد ،محمد جہانگزیب،مجتبیٰ احسن ،شوکت علی ،محمد بلال ،محمد طارق،نوید احمد،حارث اکرام و دیگر شامل تھے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار،نگرا ن حکومت ،سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے ہمیں ریگولر کرکے بحال کیا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
تعلق دار بھرتی