متعدد ٹرینوں کے کرایوں میں 50فیصد کمی کے پیکیج میں مزید تین ماہ توسیع

متعدد ٹرینوں کے کرایوں میں 50فیصد کمی کے پیکیج میں مزید تین ماہ توسیع

  



ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے نے متعدد ٹرینوں کے کرایوں میں 50فیصد تک کمی کے پیکج میں مزید تین ماہ کی توسیع کر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

دی ہے۔رعائتی پیکج میں توسیع کی منظوری چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نے دے دی ہے۔ریلوے نے جعفر ایکسپریس،عوام ایکسپریس ،خیبرمیل،تیز گام اور لاہور۔راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں کے کرایوں سمیت مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں رواں برس جنوری میں 50فیصد تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ رعائتی پیکج ان ٹرینوں کے اے سی سلیپر ، اے سی بزنس ، اے سی سٹینڈرڈ اوراکانومی سمیت مختلف کلاسز کے لئے ہے اس رعائتی پیکج کی مدت میں 31اکتوبر 2018تک توسیع کر دی گئی ہے۔

توسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر