کچہ میں ڈاکو ایک بار پھر سر گرم ، گن پوائنٹ پر 3افراد اغواء

کچہ میں ڈاکو ایک بار پھر سر گرم ، گن پوائنٹ پر 3افراد اغواء

  



راجن پور‘ مٹھن کوٹ (ڈسٹر کٹ رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) ضلع راجن پور کی تحصیل درکھان کے کچہ میں ایک دفعہ ڈاکو پھر سرگرم ہونے لگے ہیں۔کچہ میں لُنڈاور سکھانی گینگ کی سرگرمیاں بڑھنے لگیں ، گزشتہ روز کچہ راضی سے تین افراد شاہد ،رفیق اور راشد کواسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا اور فرار (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ہوگئے ۔تحصیل روجہان کایہ علاقہ اب ضلع رحیم یار خان پولیس کے پاس چلا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان کے دریائی کچہ کے علاقوں میں ایک بار پھرلُنڈ اورسکھانی گینگ متحرک ہونے لگے گزشتہ روزمسلح ڈاکوؤں نے دریائی موضع کچہ راضی سے تین افرادشاہد ،راشد اوررفیق کوشب آٹھ بجے اغواء کرلیا اور ہمراہ لے کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق متعلقہ علاقہ اب ضلع راجن پور کی بجائے ضلع رحیم یار خان پولیس کاحصہ ہے اس لئے ان افراد کی بازیا بی بھی مذکورہ پولیس کے فرائض میں ہے تاہم مقامی افراد نے ڈاکوؤں کی جانب سے بڑھتی وارداتوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے پولیس کے گشت کو بڑھانے اور امن وامان کویقینی بنانے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ یادر رہے کہ بنگلہ اچھا پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی سٹیٹ ہے اور اب یہاں سے سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری کے بیٹے سردار ریاض محمود مزاری پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

ڈاکو سرگرم

مزید : ملتان صفحہ آخر