سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ اور ہارس ٹر یڈنگ کی سیاست چھوڑ کر عملی اقدامات اٹھائیں

سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ اور ہارس ٹر یڈنگ کی سیاست چھوڑ کر عملی اقدامات اٹھائیں

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں مرکزاورصوبوں میں حکومت سازی کے لئے جوڑتواورہارس ٹریڈنگ کی سیاست چھوڑ کرقوم کے لئے عملی اقدامات کریں کیونکہ آئس کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اوراس حوالے سے قانون سازی نہ ہونے کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

باعث نوجوان نسل کوتباہی کی جانب دھکیلاجارہا ہے لہذامنشیات کے سوداگروں اورانسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے لئے سخت قانون سازی کی جائے یہ ریمارکس فاضل جسٹس نے گذشتہ روز معاشرے میں منشیات اوربالخصوص آئس کے بڑھتے ہوئے ناسور کوروکنے کے لئے حضرت سید ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائروسیم خان کی رٹ کی سماعت کے دوران دئیے دورکنی بنچ جسٹس قیصررشید اور جسٹس اشتیاق ابرایہم پرمشتمل تھا اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ حکومت منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے کروڑوں کافنڈدے رہی ہے تاہم منشیات کے عادی افراد کو اس لعنت سے نکالنے کیلئے کیاکیاجارہا ہے اورفنڈ کہاں استعمال ہورہا ہے اس کاکوئی اتہ پتہ نہیں اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نثارخان ٗ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے کام کرنے والی این جی او ٗ محکمہ داخلہ ٗ محکمہ قانون ٗمحکمہ سوشل ویلفیئر اوردیگرمتعلقہ محکموں کے نمائندے عدالت میں موجود تھافاضل بنچ نے اس موقع پر انسدادآئس کے لئے حکومت کو سخت قانون سازی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جامع رپورٹ مانگ لی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ انسداد منشیات کاقانون 9CNSAموجود ہے تاہم آئس کی انتہائی کم مقداربھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے اس بناء اس قانون کے تحت گرفتارہونے والے ملزم بچ نکلتے ہیں لہذاضرورت اس امرکی ہے کہ کہ آئس کے استعمال کے انسداد کے لئے سخت قانون سازی کی جائے اس موقع پرجسٹس قیصررشید کاکہناتھاکہ معاشرے میں آئس کااستعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اورکالجوں اوریونیورسٹیوں کے ہاسٹلوں میں اس کاسرعام استعمال جاری ہے اورنئی نسل کو تباہ کیاجارہا ہے تاہم حکومتیں اپنی جوڑ توڑ اورہارس ٹریڈنگ میں مصروف عمل ہیں فاضل بنچ نے اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئرسے بھی اس حوالے سے جامع رپورٹ مانگ لی کہ وہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے کیاکررہے ہیں اس حوالے سے کتنافنڈمختص کیاجاتاہے اوربحالی مراکز میں کون سے ڈاکٹرکام کررہے ہیں فاضل بنچ نے بعدازاں سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...