تحصیل ڈومیسائل سنٹر تو نسہ کا افتتاح کر دیا گیا اجراء کا عمل شروع

تحصیل ڈومیسائل سنٹر تو نسہ کا افتتاح کر دیا گیا اجراء کا عمل شروع

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)تحصیل ڈومیسائل سنٹر تونسہ سے ڈومیسائل کے اجراء کا عمل شروع کردیاگیا ہے ۔ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے کیا ۔ انہوں نے تحصیل سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ‘ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ان کی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کاوش پر تحصیل سطح پر ڈومیسائل کا اجراء کر دیاگیاہے ۔ اس سے قبل تحصیل کوٹ چھٹہ میں سنٹر کا افتتاح کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل سطح پر ڈومیسائل کے اجراء سے طالب علموں سمیت عوام کی سفری اور معاشی مشکلات کم ہوں گی‘ وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ سا تھ لوگوں کو گھر کی دہلیز پر ہی ڈومیسائل ملے گا ۔ انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ 12بجے تک کاغذات جمع کرانے والوں کو اسی روز ڈومیسائل بنا کر دیاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیاکہ 200ڈومیسائل تیار کر لیے گئے ہیں ‘ 420افراد نے ڈومیسائل کیلئے رجو ع کیا ہے ‘ عوام کی رہنمائی کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کرنے کے ساتھ ون ونڈو آپریشن کے تحت کاغذات کی تکمیل کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد حسین نے سنٹر کے بارے میں بریف کیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے ریونیو برانچ کا بھی اچانک معائنہ کیا‘ نائب تحصیلدار وہوا کی عدالت اورریکارڈ کی انسپکشن کے دوران انہوں نے تقسیم اور وراثت کے زیر التواء کیسز پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کیسز فوری نمٹانے کی ہدایات جاری کیں‘ ڈپٹی کمشنرنے دسمبر 2017تک تقسیم کے کیسز نہ نمٹانے پر عملہ کی سرزنش کی۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم اور وراثت کے کیسز میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ مختلف شعبوں کی باقاعدہ انسپکشن کاسلسلہ شروع کریں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں ۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...