ڈاکٹر اعجاز احمد کا نام پاکستان کے بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر اعجاز احمد کا نام پاکستان کے بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

  



ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب گروپ آف کالجزنے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ملتان کے ٹیچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کا پاکستان کا بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شمارکرلیا گیا۔ بہترین ریسرچ کرنے پر پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بہترین ریسرچر کے ایوارڈ سے بھی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

نوازا گیا اس موقع پر منعقد تقریب سے پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر نے کہا کہ پنجاب کالج کے اساتذہ کی ٹیم کا شمار پاکستان کے بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے اور ملتان شہر کیلئے خوش آئند ہے کہ پاکستان کے بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں انکا نام شامل ہوگیا ہے اور انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے ہزاروں طلباء وطالبات انکی قابلیت سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر اعجاز احمد کو پھولوں کا گلاستہ بھی پیش کیا یونیورسٹی کے ہیڈپروفیسرنصیب الدین خان ودیگر اساتذہ اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انکو مبارکباد دی ۔

ایک اور اعزاز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...