مدرسے میں بچی پر تشدد ‘نشتر میں علاج شروع
ملتان (وقائع نگار)مدرسہ میں تشدد کاشکار بچی نور فاطمہ کو نشتر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر بچی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کاعلاج شروع کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت کافی بہتر ہے اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر نہیں لگتا‘ مختلف ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی اب تک رپورٹ ٹھیک ہے، تاہم مکمل علاج وٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ واضح رہے قادرپور راں کے مدرسہ میں زیرتعلیم نور فاطمہ کو مدرسہ قاری عبدالحق نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے اس کا نچلہ دھڑ مفلوج ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی۔
علاج شروع