پی ٹی آئی مضبوط حکومت بنائے گی‘ لوگوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح: طارق خان دریشک

پی ٹی آئی مضبوط حکومت بنائے گی‘ لوگوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح: طارق خان ...

  



مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) حلقہ پی پی 296مٹھن کوٹ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے سردار طارق خان دریشک(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

نے کا میاب ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کے وارد نمبر 2 محلہ محب علی میں آکر وہاں پر ملک ارائیں برادری کے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہاں سے ان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز کے علاوہ پنجاب میں بھی ایک مضبوط حکومت بنائے گی جو کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے علاوہ ان کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کرے گی عمران خان کی قیادت میں ملک کو امن کا گہوارا بنائیں گے اس موقع پر ملک مدنی، ملک خورشید اور دیگر بھی موجود تھے۔

طارق دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...