10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ‘ملزم گرفتار نہ کرنے پر اہل علاقہ کا پولیس کیخلاف مظاہر ہ

10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ‘ملزم گرفتار نہ کرنے پر اہل علاقہ کا پولیس ...

  



ملتان ( وقائع نگار ) ملتان کے علاقہ المصطفی روڈ کے مکینوں نے دس سالہ یتیم (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

بچی کے ساتھ زیاد تی کی کوشش کے ملزم کی گرفتاری نہ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت متاثرہ (ش) کی والدہ نسرین بی بی نے کی جبکہ اس موقع پر لیاقت علی چوہدری، مہدی رضا، علی حسن، شہباز، محمد آصف، محمد جمیل، محمد اسلم، وقار ،دلاور سمیت دیگر نے شرکت کی بیوہ خاتون نسرین بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم پپو نے 23جولائی 2018کو اس کی معصوم بیٹی (ش) کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کرایا گیا مگر مقامی پولیس نے ملزم کو بچانے کے لئے اس سے ساز باز کرکے ایسی دفعات لگائی ہیں کہ جو کہ ہمیں قبول نہیں ہیں ا نہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، نگران وزیراعلی پنجاب، آئی جی ، آر پی او، سی پی او ملتان سے فی الفور ملزم کے خلاف مزید کاروائی کرنے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس کی بیٹی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم پپو کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ملتان آمد پر ملزم کی گرفتاری کے لئے احتجاج کریں گے ۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...