پاک افغان بارڈر طور خم ، افغانستان جانے والی قٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

پاک افغان بارڈر طور خم ، افغانستان جانے والی قٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر ...

  



ضلع خیبر ( بیورورپورٹ)پاک افغان سرحد طورخم پر انتظامیہ کی کاروائی، افغانستان جانے والے ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم کوگرفتا رکرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ ٹرک کو قبضہ میں لیا گیا۔طورخم نائب تحصیلدار شکیل برکی طورخم بارڈر کے نائب تحصیلدار شکیل برکی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے ٹرک نمبرKBL.2191 میں اسلحہ سمگل کیا جا رہا ہے جس پر خاصہ دار فورس کے بھا ری نفری کے ساتھ ٹرک کو روکا کر تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم عبد القیوم ولد عبار الباقی سکنہ افغانستا ن لغمان کو حراست میں لیاشکیل برکی کے مطابق برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں 72 کلاشنکوف، 266 پستول اور چارہزاروں عدد کارتوس شامل ہیں نائب تحصیلدار کے مطابق ٹرک سمیت ملزم کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔

مزید : کراچی صفحہ اول