نوشہرہ ،گھریلو ناچاقی پر معروف پشتو گلوکارہ ریشمہ کو شوہر نے قتل کردیا

نوشہرہ ،گھریلو ناچاقی پر معروف پشتو گلوکارہ ریشمہ کو شوہر نے قتل کردیا

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کے علاقہ وتڑ میں گھریلوں ناچاقی پر پشتو کی معروف گلوکارہ واداکارہ ریشماں خان کو شوہر نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں عبیداللہ ولد عبدالرازاق سکنہ چارسدہ حال حکیم آباد نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک سال قبل میری بہن ریشم عرف ریشماں خان کی شادی فائدہ خان ولد گل رحمان وتڑ نوشہرہ کلاں سے انجام پائی تھی اور دونوں کی محبت کی شادی تاہم ایک سال بعد دونوں کے مابین گھریلوں حالات ناساز ہوگئے گزشتہ روز فائدہ خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حکیم آباد آکر میری بہن ریشماں کو علاقہ وتڑ لے گئے جہاں پر انہوں نے ریشماں خان کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولہ ریشماں پشتو کے معروف گلوکارہ واداکارہ تھی اور مختلف درجنوں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری اور سینکڑوں گانے گاچکی ہے پولیس نے مقتولہ اداکارہ کے بھائی عبیداللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول