2افراد قتل تلخ کلامی پر بھائی نے بہن کو مار ڈالا

2افراد قتل تلخ کلامی پر بھائی نے بہن کو مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان‘ حاصل پور‘ شاہ جمال‘ وہاڑی‘ ڈہرکی (نمائندگان) نہری پانی کی وارہ بندی‘ قرض واپسی کے تقاضے ر دڈو افراد قتل‘ تلخ کلامی پر بھائی نے بہن کو گولیاں مار دیں۔ (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نہری پانی کی وارہ بندی پر جھگڑا ،مخالفین کی کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ ،تین بچوں کا باپ قتل ،ملزمان فرار ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے بستی ہوت چاہ نکی والا میں محمد اسماعیل ولدبشیر احمد کھوسہ اپنے رقبے کو نہری پانی سے سہراب کررہاہے تھا کہ عاشق حُسین ،عبدالمجید،مرید حُسین سے پانی کی وارہ بندی پر توتکرار ہو گئی اور جھگڑا ہو گیا ملزمان نے کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کردی جس سے محمد اسماعیل کھوسہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھانہ کوٹ مبار ک پولیس بھی پہنچ گئی انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ سے لاش کا پوسٹ کراکر ورثا ء کے حوالے کردی ۔مقتول کے بھائی غلام اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ حاصل پورسے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں 193مراد کالونی کے رہائشی نور محمد کے بیٹے محمد فیاض اور بیٹی 17 سالہ کنواری ثمینہ بی بی کا اپنے بھائی محمدفیاض کے ساتھ کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیااور محمدفیاض نے اپنی بہن ثمینہ بی بی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجہ میں ثمینہ بی بی نے موقع پر دم توڑ دیا۔ ملزم فرار پولیس نے زیردفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر لیا۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لین دین کا تنازعہ تین افراد نے پیسے لینے آ نے والے کو اغوا کر کے قتل کر ڈالا نعش نہر سے برآمد گاڑی غائب دو افراد گرفتار۔غازیگھاٹ کے رہائشی محمد اقبال سہرانی نے احمد موہانہ کے عبدالحئی کو قرضہ دے رکھا تھا وہ رقم واپس لینے کے لیئے گیا تو مبینہ طور پر عبدالحئی نے اپنے ساتھیوں یامین اور عبدالمجید کی مدد سے اسے غائب کر دیا ورثاء کی اطلاع پر پولیس تھا نہ چوک قریشی نے زیر دفعہ 364ایف آ ئی آ ر نمبری 467/18درج کر لی بعد ازاں اس کی نعش احمد موہا نہ مظفر گڑھ کینال پل سے کچھ فاصلے سے نہر سے پو لیس نے برآ مد کر لی پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سود کا کارو بار کرتا تھا ابھی تک گاڑی برآ مد نہ کی جا سکی عنقریب برآمد کر لی جا ئے گی پو لیس تھانہ قریشی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ میاں پکھی کی رہا ئشی خاتون مبینہ طورپر زہریلی سپرے پینے سے جا ں بحق، اچانک نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ، مرحومہ منظوراں بی بی زوجہ نذیر سکنہ 73-12/Lکی رہا ئشی تھی مرحومہ دوبچوں کی ماں تھی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی مرحومہ کے شوہر نے صحافیوں کوبتایا کہ میری بیوی نے نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر زہریلی سپرے پی لی تھی جس پرفوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال لا گیا گیا تو ڈیوٹی ڈاکٹر ز نے معمولی چیک اپ کے بعد بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کردیا مگرچند کلومیٹر جانے کے بعد راستہ میں دم توڑ گئی انہوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈہرکی سے نامہ نگارکے مطابق ڈہرکی کے گاؤں شمس چھپری میں گھریلوپریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر شادی شدہ عورت ارشاد بی بی زوجہ اللہ ودھایوگرگیج نے زہریلی دوائی پی کرخودکشی کرلی شوہرنے اپنی بیوی کی زندگی بچانے کیلئے رحیمیارخان ہسپتال لے گیا لیکن ارشاد بی بی ہسپتال میں دوران علاج اپنی زندگی کی بازی ہار گئی۔
قتل‘ حادثات