قومی اسمبلی حلقہ 31-32-33 میں غبن ریفرنس میں نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

قومی اسمبلی حلقہ 31-32-33 میں غبن ریفرنس میں نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے سابقہ قومی اسمبلی این اے 31، 32 اور 33میں ترقیاتی سکیموں میں غبن کے ایک ریفرنس میں نامزد تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب کے جج نے جب محمد آصف وغیرہ کی ریفرنس کی سماعت شروع کی تواس دوران نامزد تینوں ملزمان ایس ڈی او کلیم اللہ ، سب انجینئر نثار عزیز اور ٹھیکہ دار ثناء اللہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل جج نے تینوں ملزمان کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور متعلقہ پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرکے 19ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر