چارسدہ ،پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تنظیمی انتخابات مکمل

چارسدہ ،پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تنظیمی انتخابات مکمل

  



چارسدہ(بیورو رپورٹ)پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تنظیمی انتخابات مکمل ۔جوہر علی بلا مقابلہ چےئرمین منتخب ۔ ا س حوالے سے یونین کے صوبائی چیرمین حاجی محمد اقبال کی طرف سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کے تنظیمی اانتخابات برائے سال 2018-20مکمل ہو چکے ہیں جس میں چارسدہ ڈویژن آفس کے لئے جوہر علی بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ دیگر کابینہ میں نعیم جان وائس چیئرمین ،ریاض خان ڈپٹی چئیر مین ،حسن زیب جنرل سیکرٹری ،حضرت عمر جائنٹ سیکرٹری اور اسی طرح اول گل بلا مقابلہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے چئیرمین چارسدہ ڈویژن جوہر علی کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی کابینہ ورکروں کے تمام تر مسائل باہمی افہام وتفہیم سے حل کروانے اور ادارے کی تعمیر و ترقی کے لئے شب وروز جدوجہد کو اپنا نصب العین بنائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورکرز اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...