عبد الولی خان یونیورسٹی مردان ایک ماہ بندش کے بعد کھل گئی

عبد الولی خان یونیورسٹی مردان ایک ماہ بندش کے بعد کھل گئی

  



مردان (بیورورپورٹ )عبدالولی خان یونیورسٹی ایک ماہ کی بندش کے بعد بدھ کے روز دوبارہ کھل گئی تاہم تدریسی عمل ستمبر سے شروع ہوگا ۔گذشتہ ماہ 273کے لگ بھگ ملازمین مستقل کو فارغ کئے جانے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج شرو ع ہواتھا جس سے بچنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کو فی الفور بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد جولائی میں تدریسی اورامتحانی عمل تعطل ہونے کے ساتھ ساتھ دفاتربھی بند رہے تاہم بدھ یکم اگست سے باقاعدہ طورپر یونیورسٹی کے تمام دفاتر کھل گئے ہیں دریں اثناء یونیورسٹی کے میڈی سیل سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ کل 3اگست سے شروع ہونے والے بی۔اے کے سالانہ امتحانات 2018 کیلئے گورنمنٹ سنیٹنیئل ہائی سکول بکٹ گنج نمبر2 بنک روڈ کا امتحانی ہال عبدالولی خان یونیورسٹی مین کیمپس نزد کالج چوک تبدیل ہو گیا تمام امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ امتخان دینے کیلئے مین کیمپس تشریف لائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...