حبس بڑھنے سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

حبس بڑھنے سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک میں گزشتہ روزبھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ملک میں جاری حبس کی شدت کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کا رجحان ہے۔ لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا زیادہ بوجھ دیہی اور چھوٹے علاقوں پر ہی ڈالا جا رہا ہے۔ بعض علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بھی کی جانے لگی۔ شہروں میں رات کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ شدید حبس میں رات کے وقت ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دیہی علاقوں میں رات کے وقت بھی ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے باعث لوگ سکون کی نیند سے بھی محروم رہے۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی۔ شہروں میں گزشتہ روز چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی و چھوٹے علاقوں میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ لیسکو سیمت تمام ڈسکوز کو ایک ہزار سے زائد کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب اسلام باد سمیت جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں ترسیلی نظام متاثر ہوا۔
لوڈشیڈنگ