پی پی چیئر مین ، صوبائی صدر اور نامزد امید وار کیخلاف مہم چلانے پر لعل محمد خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی پی چیئر مین ، صوبائی صدر اور نامزد امید وار کیخلاف مہم چلانے پر لعل محمد ...

  



بٹ خیلہ (بیورورپوروٹ) عام انتخابات میں مرکزی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں صوبائی صدراور پی کے 18سے نامزد اُمیدوار انجینئر محمد ہمایون خان اورحلقہ پی کے 19سے نامزد اُمیدوار سید محمد علی شاہ باچہ کے خلاف انتخابی مہم چلانے پرسابق وفاقی وزیر لعل محمد خان اور پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے دیگر کارکنوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی کا فیصلہ ۔لعل محمد خان ، حاجی لیاقت علی آف سخاکوٹ ،حسین سمیت دیگر کارکنوں کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے سابق پارلیمانی لیڈر اور حلقہ پی کے 19ملاکنڈ سے سابق اُمیدوار سید محمد علی شاہ باچہ نے تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو کے حجرے میں کارکنوں سے خطاب اور پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر سید احمد علی شاہ ، تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، تحصیل نائب ناظم حاجی اعظم خان ، تحصیل صدر حاجی طیب خان ، جنرل سیکرٹری محمد یونس خان ، ممبران ضلع کونسل حاجی اکرم خان ، یوسف خان ،اسماعیل خان ، عمر حیات خان ، سفید خان دریاب ، ممبر ان تحصیل کونسل راشد حسن ، وکیل شاہ ، حمید نواز خٹک ، حاجی نثار محمد اور پی پی پی کے ضلعی و تحصیل قائدین اور سرکردہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھیں۔ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ عام انتخابات میں سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان ، حاجی لیاقت علی ، حسین وغیرہ سمیت جس جس نے بھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اور مرکزی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اُمیدواروں کے خلاف انتخابی مہم چلائی ہے ان کا چیپٹر کلوز کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جس کے لئے اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن میں ان خلاف ورزی کرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں تھی چاہے وہ ہمارے ساتھ تھیں یا ہمارے خلاف تھیں ؟ تاہم انہوں نے پارٹی اصولوں کو پامال کیا ہے اس لئے ان کے خلاف کاروائی ضرور عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارے ووٹوں میں تقریبأ12ہزارووٹوں کا مذید اضافہ ہو گیا ہے جو کہ عوام کی ہمارے کارکردگی پر اطمینان کا مظہر ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...