ڈیرہ ، گرمی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)زکوڑی قبرستان میں گرمی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت سے منیرخان ولدجواب خان شیرانی سکنہ ایف آر درازندہ زکوڑی قبرستان میں جاں بحق ہوگیاجس کی اطلاع لوگوں نے پولیس کو کی ۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کوقبضے میں لے کرتفتیش شروع کردی۔