مقامی اور قومی اخبار سے برابر ی کی بنیاد پر 20ہزار رجسٹریشن ناانصافی ہے: احمد خان کامران

مقامی اور قومی اخبار سے برابر ی کی بنیاد پر 20ہزار رجسٹریشن ناانصافی ہے: احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی اخبارات اورقومی اخبارات سے برابری کی بنیادپر بیس ہزار روپے سالانہ رجسٹریشن فیس لینا آئین پاکستان کی خلاف ورزی اورظلم کے مترادف ہے ۔ قومی اخبارات ماہانہ کروڑوں اربوں کے سرکاری اشتہارات لیتے ہیں مقامی اخبارات کو ماہانہ لاکھوں کے اشتہارات بھی نہیں ملتے پھر برابری کی بنیاد پر رجسٹریشن فیس لینا زیادتی ہے ۔اس حوالے سے ڈیرہ پریس کلب ڈیرہ اسماعیل خان پشاورہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گا ۔یہ فیصلہ ڈیرہ پریس کلب کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت صدرپریس کلب احمد خان کامرانی نے کی۔ رٹ پٹیشن کے تمام معاملات کی نگرانی احمد خان کامرانی کریں گے۔ اجلاس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ احمد خان کامرانی نے کہاکہ مقامی اخبارات صوبہ کے پی کے کے کسی بھی ضلع سے نکلتے ہوں ہم ان کی نمائندگی کریں گے ۔ مقامی اخبارات کی اکثریت سرکاری اشتہارات سے محروم ہے اورانتہائی کٹھن حالات میں اخبار نکال کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔ حکومت جان بوجھ کر ان کوکرش کر رہی ہے ۔ ہم ایسانہیں ہونے دیں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر ممبرپریس کلب غلام مرتضیٰ اعوان کی زوجہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔